رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا

06:33 PM, 1 Mar, 2025

ویب ڈیسک: لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا، ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق فرزندان اسلام پہلی سحری کی تیاری بھی کریں گے, پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا اور شہری ماہ صیام کی سعادتیں، برکتیں حاصل کرنے کی کوششیں کریں گے۔

 بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا، سعودی عرب، دبئی، ابوظہبی اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ تھا.

علاوہ ازیں زکوٰۃ کے نصاب کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے، کل بینک اکاؤنٹ میں موجود 1 لاکھ 79 ہزار 6 سو نواسی روپے یا اُس سے زائد رقم پر کٹوتی ہوگی، کٹوتی بچت اور پی ایل ایس اکاؤںٹ سے ہوگی، کرنٹ اکاؤںٹ سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔   

گزشتہ روز  عرب میڈیا کے مطابق برؤنائی دارالسلام میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا،برؤنائی دارالسلام میں اتوار 2 مارچ 2025 سے یکم رمضان المبارک کے شروع ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ مارچ کو پہلا روزہ ہوگا,ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا، وہاں پہلا روز اتوار 2 مارچ کو ہوگا،  انڈونیشیا نے یکم مارچ کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

 

مزیدخبریں