سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلے کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری

09:19 PM, 1 Mar, 2025

ویب ڈیسک: سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلے/ پہلی سلیکشن لسٹ جاری، پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ۔

بی ڈی ایس کی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ،بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے اوپن میرٹ سیٹوں پر کم سے کم میرٹ 94.2227 رہا۔

سب سے زیادہ میرٹ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہور کا 94.2455 رہا،نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹسٹری ملتان کا کم از کم میرٹ 94.2409 رہا ۔

ڈینٹل انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا کم سے کم میرٹ 94.2227 رہا، تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ بی ڈی ایس کی 185 سیٹیں ہیں۔

یو ایچ ایس نے اوپن میرٹ کے ساتھ بی ڈی ایس کوٹہ سیٹوں پر داخلے کے لیے بھی لسٹیں جاری کر دیں، داخل ہونے والے امیدواروں کیلئے 5 مارچ تک کالج فیس جمع کروانا اور جوائننگ دینا لازمی ہے۔

داخل ہونے والے امیدوار ی کالج فیس چالان یو ایچ ایس کے ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں