پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، یکم مئی2021
04:37 AM, 1 May, 2021
ملک میں کرونا سے مزید 146 اموات، ایک روز میں 4 ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.6 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 ہو گئی، 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناککووڈ کے بڑھتے کیسز کے باعث بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو 80 فیصد کم کرنیکا فیصلہ، تمام مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہو گا۔ پاکستان آمد پر ایئر پورٹ پر دوبارہ ٹیسٹ ہو گا، ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔ پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے این اے 249 کے نتائج کو چیلنج کر دیا، این اے 249 کے ریٹرننگ افسر کو تین تحریری درخواستیں دے دیں، دوبارہ گنتی کا مطالبہ، الیکشن کمیشن سے تفصیلات مانگ لیں، 15 پولنگ اسٹیشنز کے فرانزک آڈٹ اور ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشان کی جانچ پڑتال کا بھی مطالبہ۔حکومتی پالیسیوں سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان کی ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف، کہتے ہیں ایف بی آر نے اپریل 2021 میں57 فیصد اضافے کے ساتھ 384 ارب محصولات اکٹھے کیے، جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3700 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔سی پیک کے اہم منصوبے سکی کیناری پن بجلی منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل، 884 میگاواٹ سکی کیناری پن بجلی منصوبہ کے لیے دریائے کنہار پر بند باندھنے کی تقریب، چیئرمین سی پیک اتھارتی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کاغان کے علاقہ میں دریائے کنہار پر پن بجلی منصوبہ دسمبر 2022 تک مکمل ہو گا