ملک میں کرونا سے مزید 146 اموات

04:50 AM, 1 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک میں کرونا سے مزید 146 اموات، ایک روز میں 4 ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.6 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 ہو گئی، 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناکنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے 146مریض جاں بحق ہوگئے ٗ 4ہزار696 مزیدافراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 90ہزار 553ہو گئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ17ہزار 009مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 8لاکھ25ہزار519مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗجبکہ افسوسناک طور پر ملک بھر میں کورونا سے تاحال17ہزار 957موات ہو چکی ہیں ٗ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں48,740ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں