ایک ہفتے میں مہنگائی میں مزید اضافہ

07:01 AM, 1 May, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دئیے، ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا.۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 16.90 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 24 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت 1081 روپے 8 پیسے تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں کیلا فی درجن 11 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 72 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے مٹن 8 روپے فی کلو جبکہ بیف 3 روپے 2پیسے مہنگا ہوا، دال مسور 52 پیسے فی کلو اور آلو ایک روپیہ فی کلو مہنگا ہوا، ٹائلٹ سوپ، گڑ، ٹوٹا باسمتی چاول سمیت پکا ہوا گوشت بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر ایک روپیہ 44 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے کمی آئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 34 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 15 پیسے کی کمی آئی۔

مزیدخبریں