فواد عالم نےنیا ریکارڈ بنا ڈالا

07:28 AM, 1 May, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فواد عالم نے نیا ریکارڈ اپنےنام کر لیا۔

فواد عالم سب تیز 4 سینچریاں سکور کرنے والے پاکستانی بلے باز بن گئے، ان کے اس اعزاز کے حوالے سے پی سی بی کے آفیشل کرکٹ اکاونٹ سے ٹویٹ کی گئی۔ فواد عالم نے گزشتہ 18 اننگز میں 4 سینچریاں سکور کیے، جبکہ سلیم ملک نے 24 اور یونس خان نے 25 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ ہرارے ٹیسٹ میں قومی کرکٹر فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کی جو ان کے کیریئر کی چوتھی ‏سنچری تھی۔ وہ 103 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ فواد عالم نے رواں سال میں دوسری سنچری بنائی ہے جب کہ گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے ‏‏3 بار 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹ پر 374 رنز بنالیے اور اسے 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں