’’مزوروں کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں‘‘
07:29 AM, 1 May, 2021
اسلام آباد( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مزوروں کی خوشحالی کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہیں ٗ حکومت معاشی ترقی کے فوائد مزدوروں ودیگر طبقات کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، اللہ ہماری مزدوروں اور ملک کی خوشحالی کے لئے کوششوں کو کامیاب کرے، یکم مئی ہمیں مزدوروں کی قربانیوں،بہادریوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مزدوروں کو ملک اور بیرون ملک ملازمت کے موقع دینے کے منصوبے شروع کررکھے ہیں، حکومت کورونا کے باعث مزدوروں کی روزانہ اجرت کے معاملات اور دیگر چہلنجز سے آگاہ ہے، ہماری پالیسی کا مقصد کورونا کی وبائی مرض کے دوران مزدوروں کے اہل خانہ کے لئے خاطر خواہ آمدنی ہو، ہمارا "مزدور کا احساس" پروگرام کم آمدنی والے مزدوروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں نے اپنےحقوق برقرار رکھنے اور کاروباری ماحول کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں، یکم مئی کا دن مزدوری کے وقار کی علامت ہے ،یکم مئی ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ مزدور کی تعمیر کے لئے ان کی محنت کی شراکت داری کا اعتراف کریں ٗہمارا مذہب سماجی انصاف کے اصولوں اور کارکنوں کے حقوق کے احترام کی تاکید کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق،مناسب اجرت، منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کے لئے احادیث موجود ہیں ٗحکومت بہتر ماحول، رہائش اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم یے، حکومت مزدوروں، انکے اہل خانہ کی صحت، کام اور بہتر رہائشی سہولتوں کے لئے کام کررہی ہے ٗحکومت کا مقصد کارکنوں کے فلاحی اداروں کے لئے خودکار ، مربوط نظام تیار کرنا ہے ۔