پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم مئی ، 2021

07:40 AM, 1 May, 2021

اویس
کووڈ کے بڑھتے کیسز کے باعث بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو 80 فیصد کم کرنیکا فیصلہ، تمام مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا، پاکستان آمد پر ایئر پورٹ پر دوبارہ ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنا ہوگا، پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔جنوبی افریقی، برازیلی ساختہ کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا، این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں نئے وائرس کی تصدیق، ترجمان وزارت صحت کہتے ہیں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد پہلی دفاعی لائن ہے، شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ملک میں کرونا سے مزید 146 اموات، ایک روز میں 4 ہزار 696 نئے کیس رپورٹ، کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.6 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 ہو گئی، 5 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناکایک دن میں مزید 101 ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تشخیص، این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وقت 578 ورکرز کورونا سے متاثر ہیں، متاثرہ افراد کی کل تعداد 15 لاکھ 968 ہوگئی، جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 237 ہے، ایک ماہ کے دوران 8 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا دن منایا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان کا یکم مئی کے حوالے سے پیغام، کہتے ہیں یکم مئی ہمیں مزدوروں کی قربانیوں، بہادریوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے، ہمارا مذہب سماجی انصاف کے اصولوں اور کارکنوں کے حقوق کے احترام کی تاکید کرتا ہے، حکومت مزدوروں، انکے اہل خانہ کی صحت، کام اور بہتر رہائشی سہولتوں کے لئے کام کررہی ہے۔
مزیدخبریں