کراچی(پبلک نیوز) گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع اپارٹمنٹ میں گھریلو ملازمائیں 20 تولہ سونا لے اڑیں۔
کراچی واردات گلستان جوہر فاطمہ گولف گولف ریزیڈینسی کے رہائشی کے گھر کی گئی۔ چند روز قبل ہی ملازمہ کو کام پر رکھا گیا تھا۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ ملازمہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانے میں حیلے بہانے کرتی رہی، الماری کی چابی چند روز قبل گم ہو گئی تھی، واردات کے دن ماسی خلاف معمول اپنی بہن اور والدہ کو ساتھ لیکر آئی۔
گھریلو ملازمہ کی والدہ اور بہن نے گھر کی خواتین کو باتوں میں لگائے رکھا اور مبینہ ملزمہ نے اپنی بہن کی مدد سے کمرے کی صفائی کے بہانے الماری سے زیورات کا تھیلا چوری کیا ۔ مبینہ چور ماسیاں واقعہ کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ سی سی ٹی وی کے مطابق واردات کے روز مبینہ چور ملازمائوں کو اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کے بعد خواتین کو رکشے میں بیٹھ کر واپس جاتا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ملیر کینٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔