بھارتی شہری نےبیوی کی شادی اسکے آشنا سے کروادی

08:49 AM, 1 May, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے شخص اُتم منڈل نے اپنے انوکھے فعل سے دنیا کو حیران کر دیا، بھارتی شہری نے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کرا دی.

جس شخص سے اس نے اپنی بیوی کی شادی کرائی وہ اس کی بیوی سپنا کماری سے عمر میں سات سال چھوٹا ہے. بھارتی شہری کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین ملا جلا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں. یہ واقعہ بھارتی ریاست بِہار کے شہر بھاگلپور میں پیش آیا. اُتم منڈل اور سپنا گزشتہ سات سال سے شادی کے بندھن میں منسلک تھے اور انکے دو بچے بھی تھے.تاہم دونوں کے رشتے میں دراڑ اس وقت آئی جب سپناکو اپنےخاوند کے ایک رشتے دارسے محبت ہو گئی.

دونوں کی ملاقاتیں بڑھیں تو میاں بیوی میں لڑائیاں ہونے لگیں، لڑائیوں کے باوجود بھی سپنا نے محبوب کونہ چھوڑا جس پر اس کے شوہر نے تنگ آ کر اپنی بیوی کی شادی اس لڑکے سے کروادی۔ اُتم منڈل نے معاملے پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ میں شروع میں مایوس ہوا تاہم پھر سوچا کہ اگر کوئی قدم نہ اٹھایا تو تینوں کی زندگی برباد ہوجائے گی،اس مسلئے کا واحد حل یہی تھا. اس موقع پر اتم نے اپنی سابقہ بیوی کو دعا بھی دی اور کہا کہ شاید یہ جوڑا آسمان پر بنا تھا۔

مزیدخبریں