آئندہ سال سنٹرل کنٹریکٹ میں کون سا کھلاڑی کس کیٹاگری میں ہو گا؟

01:41 PM, 1 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) آئندہ سال کے لیے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر غور شروع، قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوں گے۔ قومی کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے نئے کنٹریکٹ دئیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی، فہیم اشرف اور عثمان قادر کو سنٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔ عثمان شنواری، افتخار احمد کا سنٹرل کنٹریکٹ ختم کیا جائے گا۔ حارث رؤف، محمد حسنین اور فخر زمان کی کیٹیگری میں بہتری ہوگی۔

اسد شفیق، شان مسعود، محمد عباس، حارث سہیل کی بھی تنزلی ہو گی۔ سابق کپتان اظہر علی کا بھی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے۔ فواد عالم کی کیٹگری میں ترقی ہوگی۔ محمد نواز ، عمران بٹ، زاہد محمود کو بھی کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔

محمد حفیظ کو ایک بار پھر سنٹرل کنٹریکٹ آفر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ محمد حفیظ نے گزشتہ سال بی کیٹیگری میں شامل کرنے پر کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

مزیدخبریں