” ایم ٹی جے کا ناڑا 550 کا“ مولانا طارق جمیل کی وضاحت سامنے آ گئی

04:35 PM, 1 May, 2021

شازیہ بشیر

" ایم ٹی جے کا ناڑا 550 روپے کا" اس جملہ کو آپ نے سوشل میڈیا پر لازمی دیکھا یا پڑھا ہو گا۔ اس کے پیچھے کیا حقیقت ہے؟ یہ ناڑا یعنی اوزار بند آخر اتنی اہمیت کیسے اختیار کر گیا؟ کیا واقعی ایم ٹی جے کی جانب سے ایسی کوئی آئٹم متعارف کرائے گئی ہے؟

تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ سب چل کیا رہا ہے۔ معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کی جانب سے نیا برانڈ متعارف کرایا گیا۔ کپڑوں کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے برانڈ ایم ٹی جے کو سوشل میڈیا صارفین نے پہلے ہی دن سے نشانے پر رکھ لیا۔

سوشل میڈیا پر طرح طرح کی پوسٹیں کرتے ہوئے ایم ٹی جے کا مذاق اڑایا گیا۔ ایم ٹی جے کا ناڑا یعنی اوزار بند 550 روپے کا ہے۔ اس ایک چیز کو بنیاد بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر طوفان بپا ہے۔ مگر اس کی حقیقت سے کوئی بھی آشنا نہیں ہے۔

مولانا طارق جمیل کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم پر ایم ٹی جے کی جانب سے مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ جس میں کمپنی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ ایم ٹی جے نے اوزار بند یعنی ناڑا یا نالا متعارف ہی نہیں کرایا۔

جاری کردہ وضاحت میں بتایا گیا کہ اوزار بند یا اس کی قیمت کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ آئٹم نہ ہماری جانب سے متعارف کرائی گئی، نہ ہمارے سٹورز میں ایسی کوئی آئٹم موجود ہے اور نہ ہی ہماری ویب سائٹ پر ایسی کسی آئٹم کو ہم نے دیا۔

درخواست کی گئی ہے کہ از راہِ مہربانی گردش کرنے والی غلط خبروں پر کان نہ دھریں اور ایسی جعلی خبروں کے بارے میں رپورٹ کرتے ہوئے ہماری مدد کریں۔

مزیدخبریں