وزیراعظم کی براہ راست عوامی ٹیلی فونک کالز سننے کا وقت تبدیل

07:22 PM, 1 May, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) آپ کا وزیراعظم، آپ ہے ساتھ کے تحت وزیر اعظم عمران خان عوام کے ساتھ براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہیں۔ جس دوران عوام اپنے مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کرتے ہیں۔اس حوالے سے وزیر اعظم نے اس اتوار دو مئی کو عوام سے ٹیلی فونک کالز سننا تھی جس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی براہ راست عوامی ٹیلی فونک کالز سننے کا وقت تبدیل ہو گیا ہے۔جاری کردہ اطلاع کے مطابق کل اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے وزیر اعظم عوامی ٹیلی فون کالز نہیں سنیں گے۔ ٹیلی فون کالز سننے کے نئے وقت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
مزیدخبریں