اورنج لائن ٹرین اسٹیشنز ٹھیکے پر دینے میں بڑی رکاوٹ سامنے آ گئی
07:26 PM, 1 May, 2021
لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت کو اورنج ٹرین کے اسٹیشنز کو ٹھیکے پر دینے میں قانونی رکاوٹ کا سامنا، محکمہ ٹرانسپورٹ نے قانونی رکاوٹ دور کرنے کے لیے محکمہ قانون سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق عوامی مقامات پر بل بورڈ اور ہورڈنگ پر پابندی ہونے پر اورنج ٹرین آسٹیشن سے آمدن جمع نہیں ہو سکے گی۔ ریو نیو جمع کرنے کے لیے اورنج ٹرین اسٹیشنز پر بل بورڈ، ہورڈنگ اور دیگر ذرائع کا استعمال ہونا لازم ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے محکمہ قانون کو قانونی رکاوٹ دور کرنے کی درخواست کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ کو اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز سے آمدن حاصل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اورنج ٹرین کے اسٹیشنز کو ٹھیکے پر دینے سے سالانہ 21 کروڑ کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا۔