ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والے 'موسیٰ' کون ہیں؟

07:27 PM, 1 May, 2021

احمد علی
سوشل میڈیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں پر ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصہ میں کوئی نہ کوئی پوسٹ ضرور آ رہی ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا کے ہر ایشو پر آپ کو پوسٹ ملے گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مکھن کے فرضی نام سے ایک صارف نے ایک تصویر ٹویٹ کی۔ ساتھ انھوں نے لکھا کہ یہ میرا بیٹا موسیٰ ہے۔ وہ پچھلے کچھ دن سے بہت پریشن ہے کیوں کہ اس کے سکول میں ساتھ پڑھنے والے بچوں نے کہا ہے کہ تم گلاسز (عینک) میں بہت برے لگتے ہو۔ اس وجہ سے اب وہ مزید گلاسز پہننے سے ہچکچا رہا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں صارف نے مزید لکھا کہ میں نے اس سے کہا ہم لوگوں سے پوچھ لیتے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے پوچھا کہ کیا وہ گلاسز پہن کر اچھا نہیں لگ رہا؟ اس پر مختلف لوگوں نے اپنی اپنی آراء دیں۔ اہم سیاسی، سماجی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلقات رکھنے والی شخصیات نے اس کو سراہا اور بچے کی حوصلہ افزائی کی۔
مزیدخبریں