بھارت: کورونا ہسپتال میں آگ لگ گئی، 18 مریض جل کر ہلاک

07:38 PM, 1 May, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: کورونا وائرس کے مریض ہر وقت موت کے منہ میں ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسا وبا ہے جو خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ جان لیوا بھی ہے۔ مگر اس وبا کے دوران اگر کوئی اور ناگہانی واقعہ بھی ہو جائے تو دہشت مزید پھیل جاتی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں پر ایک اور آفت ٹوٹ پڑی۔ ایک خیراتی ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کی زد میں آ کر ہسپتال کی دو نرسیں اور اٹھارہ مریض جل کر موت کے منہ میں چلے گئے۔یہ ہسپتال ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے تحت چل رہا ہے۔ جس میں عالمی وبا کے مریض کے لیے ایک وارڈ مختص کیا گیا ہے۔ وارڈ میں اس وقت آگ لگ گئی جب شارٹ سرکٹ ہوا۔ آگ تیز تھی اور آئی سی یو تک پہنچ گئی۔ یہ آگ بیس لوگوں کی جان لے گئی۔ عملہ آگ بجھانے میں مصروف رہا اور مریض کے لیے ایمبولینسیں بھی فوری طور پر بھجوائی گئی تھیں۔
مزیدخبریں