وزیر اعظم کی اپوزیشن کو انتخابی دھاندلی ختم کرنے کی دعوت
07:38 PM, 1 May, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپوزیشن اور حکومت کو مل کر بات کرنا ہو گی ٗ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ دستیاب اے ای ایم میں سے ایک کو منتخب کرےحلقہ این اے 249 میں ایک بار انتخابات میں دھاندلی کے معاملہ پر وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ در حقیقت 1970 کے انتخابات کے سوا ہر الیشن میں نتائج کے حوالے سے دھاندلی کے دعوے کئے گئے ٗ2013 میں 133 قومی حلقوں کے بارے میں الیکشن ٹربیونلز میں دعوے کئے گئے، ہم نے صرف 4 حلقوں کے معائنے کی بات کی تھی، ان 4 حلقوں میں دھاندلی ثابت بھی ہوئی۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1388431478741213184انہوں نے ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں ہمیں 1 برس اور 126 دن کا دھرنا دینا پڑا، جوڈیشل کمیشن نے انتخابات میں 40 خرابیوں کی نشاندہی کی، بدقمستی سے کو اصلاحات نہیں کی گئیں، الیکشن کی ساکھ بحال کروانے کا واحد حل ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہے۔وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ بیٹھے اور دستیاب ای وی ایم میں سے ایک کو چنے، ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث کوئی بےقاعدگی نہیں پائی گئی، 1 برس سے ہم اپوزیشن سے انتخابی اصلاحات کیلئے تعاون کا کہہ رہے ہیں۔