پنجاب بھر کی مساجد اور مزارات میں اعتکاف پر مکمل پابندی عائد
07:38 PM, 1 May, 2021
لاہور (پبلک نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کی مساجد اور مزارات میں اعتکاف پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکہ اوقاف نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اعتکاف بیٹھنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ محکمہ اوقاف نے یہ پابندی عائد کی اور پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ کی تمام مساجد اور مزارات میں اعتکاف پر مکمل پابندی ہو گی۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور پھیلاؤ کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ اعتکاف پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ مگر آج صوبائی حکومت کی جانب سے پابندی کا اعلان کیا گیا۔