آل پارٹیز کانفرنس: اے این پی نے تمام جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی

07:30 PM, 1 May, 2023

احمد علی
عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق 3 مئی بروز بدھ بوقت 6:30 بجے شام اے این پی کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس ہو گی،اس حوالے سے اےاین پی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت تمام جماعتوں کو دے دی ہے۔ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کی شرکت کریں گے،اے پی سے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر شرکت کریں گے۔ اگر وزیر اعظم بیرون ملک نہ گئے تو وزیر اعظم بھی شرکت کریں گے۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی. ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں شاید مولانا شرکت نہ کر سکیں، جماعت اسلامی کی طرف سے سراج الحق اور لیاقت بلوچ کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این پی کی آل پارٹیزکانفرنس میں موجودہ سیاسی موجودہ بحران کا حل نکالنے کی کلوشش کی جائے گی۔
مزیدخبریں