ترک انٹیلی جنس کی شا م میں کارروائی،داعش کا سربراہ ماراگیا
08:50 PM, 1 May, 2023
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ داعش رہنما کو گزشتہ روز ترک انٹیلی جنس کے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ترک انٹیلی جنس حکام کافی عرصے سے داعش رہنما کا تعاقب کر رہے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ترک انٹیلی جنس کی جانب سے داعش رہنما کے خلاف کارروائی شام کے علاقے جندیرس میں کی گئی ، جس میں مقامی ملٹری پولیس اور ترک انٹیلی جنس کے ایجنٹوں نے حصہ لیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک فارم کو نشانہ بنایا گیا جو ایک اسکول کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ واضح رہے کہ سابق رہنما کی ہلاکت کے بعد ابوحسین القریشی کو نومبر 2022 میں داعش نے اپنا لیڈر منتخب کیا تھا۔