حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا وقت تبدیل

11:00 PM, 1 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوگا۔ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوگا، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کے مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے سعد رفیق اور وفاقی وزیر ایازصادق جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی سے یوسف رضا گیلانی، سیّد نوید قمر، ایم کیو ایم سے کشور زہرہ مذاکراتی عمل میں شامل ہیں،جبکہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی،فواد چودھری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا تھا کہ اگر سیاستدان مل بیٹھ کر کوئی حل نکال لیتے ہیں تو بہترین بصورت دیگر سپریم کورٹ پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے اپنے 14 مئی کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔
مزیدخبریں