سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونےپر سماجی شخصیات کا اظہار خیال

10:42 AM, 1 May, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: 9 مئی کے اندوہناک سانحے کو ایک سال مکمل ہو ہونے کو ہے مگر زخم آج بھی تازہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سماجی شخصیات نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جو انتہائی قابل مذمت ہے،اس سانحے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی ضرورت ہے۔
رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ ہم پر ہمارے شہداء کا احسان ہے، جو قومیں اپنے شہداء کو یاد نہیں رکھتیں وہ مٹ جاتی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ حدیث ہے کہ جو اپنے محسنوں کا شکر گزار نہیں ہو سکتا وہ کبھی اللّٰہ کا بھی شکر گزار نہیں ہو سکتا،ہمارے شہداء کا احترام پوری قوم پر لازم ہے،شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی فساد کا سبب ہے،حکومت وقت سے درخواست ہے کہ اس سانحے کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسے اقدام کی جرات نہ کرے۔

محمد یاسر  نے کہا کہ گزشتہ سال نو مئی کا جو سانحہ ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،شہداء کا ہم پر قرض ہے اور ان کے بچوں کے ساتھ ہم یہ سلوک کریں گے؟۔جو 9 مئی کو ہوا ہے، ہم اپنے آپ کو کبھی معاف نہیں کر سکیں گے۔

مزیدخبریں