ویب ڈیسک: بہاولپور میں سی ٹی ڈی کے زیرحراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم کارندے دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا نیٹ ورک وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کرچکا تھا۔
ہلاک دہشتگرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو نشاندہی کیلئے لے جایا جارہا تھا۔
نشاندہی کیلئے لے جاتے ہوئے دہشتگردوں کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔