ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلے میں انہوں نے کتنا وقت لیا۔
حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ملاقات لندن میں ہوئی اور میں نے عام طور پر جیسے ہائے کہتے ہیں کہہ کر آگے بڑھ گئی۔
مگر اس بار میں نے کہا ان سے کہ ناشتے پر ملتے ہیں، ہماری ٹیم کے جو 8 سے 10 افراد شامل تھے ہم سب اگلے دن ناشتے پر ملے، مجھے ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ انکا جو بھی کام تھا اسکا بعد میں پتہ چلا۔ پھر ہم نے ہفتوں نہیں دنوں میں ہی سمجھ لیا کہ ہمیں شادی کرلینا چاہیے۔
اپنی حالیہ فلم امر سنگھ چمکیلا کی کامیابی پر خوش پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں قسم کھاتی ہوں کہ میں راگھو چڈھا سے ملی اور پانچ منٹ میں جان لیا کہ ہمیں شادی کرنا چاہیے۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ شادی شدہ اور بچوں کے باپ بھی ہیں اور انکی کیا عمر ہے؟ یہ میرے سامنے ناشتے پر بیٹھے میں نے انھیں دیکھا اور سوچا کہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یہ خدا کی طرف سے تھا۔
خٰال رہے کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کی 2023 میں شادی ایک بڑی خبر تھی۔ دونوں کی شادی گزشتہ برس 24 کو ستمبر کو ہوئی تھی۔
راگھو چڈھا سیاستداں ہیں اور انکا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ لیلا پیلس اودھے پور راجستھان میں ہونے والی انکی شادی کی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، ادیتیا ٹھاکرے، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان، منیش ملہوترا، ہربھجن سنگھ اور ثانیہ مرزا نے شرکت کی تھی۔
پرینیتی چوپڑا حال ہی میں امتیاز علی کی امر سنگھ چمکیلا میں دلجیت دوسنج کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔