ویب ڈیسک:مریدکےکےعلاقے آبادی بھاگوڈیال میں جہیزمیں گاڑی نہ لانےپردلہن کوسسرالیوں نےقتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ 5 ماہ قبل مقتولہ نازیہ کی شادی شعیب نامی شخص بھاگوڈیال کے رہائشی سے ہوئی شادی کے فوری بعد خاوند اور سسرالیوں نے گاڑی کا تقاضا شروع کر دیا۔
مقتولہ کو اپنے والد اوربھائیوں سے فوری گاڑی لے کردینے کا کہا اوراگر گاڑی نہ لائی تو طلاق دے دی جائیگی مقتولہ نے اپنےوالد کوموبائل پرکال کر کے بتایا کہ میری جان کو سسرال میں خطرہ ہےمجھے یہاں سےفوری لےجائے والد کے پہنچنے پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
مقامی پولیس نےاطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال مردہ خانہ پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔