(ویب ڈیسک ) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی دیوارِ چین پر پتنگ اڑاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
معروف فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بل گیٹس نے دیوارِ چین پر گزرے یاد گار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بل گیٹس نے کیپشن میں لکھا کہ میں 1995ء میں گزرے ان خوش گوار لمحات کو یاد کر رہا ہوں جب میں نے چین کی عظیم دیوار پر پتنگ اڑائی تھی، آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بل گیٹس نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی تھی ، انہوں نے کہا تھا کہ یہ ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے دوران اچھی گفتگو ہوئی۔ میں دوبارہ چین آنے کے لیے پُرجوش ہوں۔