پاکستان کی  افغانستان کے شہر ہرات  کی مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

06:54 PM, 1 May, 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے افغانستان کے شہر   ہرات   میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ   پاکستان افغانستان کے شہر ہرات میں ایک مسجد پر کل ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے،  دہشت گرد حملےکے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ  غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔

مزیدخبریں