ICC چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان کے کونسے شہر میں ہونگے؟

06:57 PM, 1 May, 2024

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچ ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز سامنے آ گئی ،بھارتی ٹیم کے ابتدائی راؤنڈ کے میچز راولپنڈی میں کرائے جانے کی تجویز دی گئی۔ 

ذرائع پی سی بی کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو تک محدود کرنے کی تجویز سامنے آگئی ، پی سی بی نےمجوزہ شیڈول تیار کرکے آئی سی سی کو بھجوا دیا ۔ آئی سی سی بھارت سمیت دیگر ممالک سے فیڈ بیک لے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نے آئی سی سی کو تین وینیوز کے نام بھجوا  رکھے ہیں، وینیوز میں لاہور، راولپنڈی اور کراچی شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی، ہماری تیاریاں جاری ہیں، کہیں ایک موقع پر بھی تیاری نہیں رکے گی، بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، نہ ہی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہونےکی کوئی وجہ ہے، ہائبرڈ ماڈل کی کوئی بات نہیں ہے، ہم نے شیڈول بھیج دیا ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی،کل صبح انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان ہوگا۔ 

مزیدخبریں