ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر علی ظفر کو ایوان بالا کے لئےپارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بیرسٹر علی ظفر کی بطورپارلیمانی رہنما نامزدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کے بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹی فکیشن کے اجراء کی سفارش بھی کی گئی ہے۔