شادی سےقبل دلہا گرفتار، اہلخانہ نےکیا کیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

11:11 PM, 1 May, 2024

(ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس نے شادی سےقبل دلہے کو گرفتار کرلیا، جبکہ لڑکے کے اہلخانہ بارات کے لیے تیار کی گئی دلہے کی شیروانی لے کر پولیس تھانے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق   کراچی ضلع شرقی کے علاقے جمشید کوارٹر پولیس تھانے کی حدود میں پولیس نے اسامہ نامی نوجوان کو اس کی بھابی نور فاطمہ پر تشدد اور جان سے مارنے کے الزام میں درج کروائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسامہ کے خلاف اس کی بھابی نے دو روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا۔ملزم اسامہ کی بھابی نے اسامہ کے تشدد کرنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے اور تفتیشی پولیس نے مقدمہ درج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا۔


دوسری جانب اسامہ کے اہل خانہ نے اس کی گرفتاری کے خلاف جمشید کوارٹر پولیس سٹیشن کے باہر احتجاج کیا ہے۔ اہلخانہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اسامہ کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔

  اہلخانہ اسامہ کی بارات کے لیے تیار کی گئی شیروانی لے کر پولیس سٹیشن پہنچ گئے اور تھانے کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اہلخانہ کے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔


پولیس نے ملزم اسامہ کو ضلع شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کرلی اور اسے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری دیے۔
 

مزیدخبریں