کالعدم تنظیم معاہدہ؛ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب
05:53 AM, 1 Nov, 2021
اسلام آباد؛ وزیر اعظم اہم قومی ایشوز، مہنگائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہو گئے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کالعدم جماعت سے معاہدے بارے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے. وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے. کور کمیٹی کا اجلاس آج شام پونے چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں طلب کیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں تین گورنرز، دو وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراءشریک ہوں گے، کور کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے قائدین، صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ شریک ہوں گے، تحریک انصاف کی کورکمیٹی کالعدم جماعت سے معاہدے کے معاملے پر غور کرے گی، کور کمیٹی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اسٹریٹیجی طے کرے گی، وزیراعظم کور کمیٹی کو معاشی صورتحال اور پارلیمانی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم اجلاس میں سعودی عرب سے ملنے والے معاشی پیکج پر بھی بات ہوگی، اجلاس میں لاہور۔کے ضمنی انتخابات کی مہم بارے معاملات پر غور ہوگا اور کور کمیٹی تحریک انصاف کو فعال بنانے، تنظیم سازی اور کارکنوں کو متحرک کرنے پر مشاورت کرے گی.