پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 01 نومبر2021

10:56 AM, 1 Nov, 2021

احمد علی
کالعدم تنظیم کے کارکن اب تک وزیرآباد میں موجود، قیادت کی جانب سے اعلان کا انتظار، انتظامیہ کی جانب سے دریائے جہلم کے پل سے کنٹینرز ہٹادیئے گئے، راولپنڈی سمیت جی ٹی روڈ سے ملحقہ سڑکوں سے بھی رکاوٹیں ہٹادی گئیں، راستے بند ہونے سے کئی روز پنجاب کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج رہا، گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں انٹرنیٹ سروس تاحال بند، شہری پریشان۔ کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدہ طے پاگیا، حکومتی اراکین اور مفتی منیب الرحمن کی پریس کانفرنس، مفتی منیب الرحمن نے کہا یہ معاہدہ کسی کی فتح یا شکست نہیں، معاہدے پر سعد رضوی کی حمایت بھی حاصل ہے، مذاکرات کسی جبر اور تناؤ کے ماحول میں نہیں ہوئے، کسی ناخوشگوار صورت حال پیش آنے سے پہلے معاہدہ ہونا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کا کالعدم جماعت سے معاہدہ بارے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ، عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، کالعدم جماعت سے معاہدے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم کور کمیٹی کو معاشی صورتحال اور پارلیمانی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ عمران نیازی کا وقت پورا ہوچکا ہے، دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ڈیرہ غازی خان میں شہبازشریف کا پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب، کہا ن لیگ نے اپنے دورحکومت میں دانش اسکول اور بچوں کو مفت تعلیم دی، ہم نے کسانوں کو نئے گھر دیئے، شمسی توانائی فراہم کی۔ عمران خان کو کشمیر بیچنے کے ایجنڈے پر لایا گیا تھا اور اس نے کشمیر بیچ دیا، مولانا فضل الرحمن کا پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب، کہا نوازشریف کے دور میں ملکی ترقی کی شرح ساڑھے5فیصد تھی جو اب صفر ہوچکی ہے، ملک میں صرف عام انتخابات ہوں گے، بلدیاتی الیکشن عوامی تحریک کو روکنے کےلیے کرائے جارہے ہیں۔
مزیدخبریں