اسلام آباد :گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران46 شہری ڈینگی کا شکار
12:00 PM, 1 Nov, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 46 شہری ڈینگی کا شکار۔ اسلام آباد میں اس وقت 3 ہزار 6 سو43 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 84 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 34 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 5 سو 59 مریض موجود ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کے تعداد بھی بڑھ گئی۔ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 65 شہری ڈینگی سے بیمار۔ مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 2300 سے زائد ہوگئی۔ راولپنڈی کے کینٹونمنٹ بورڈ ایرے میں سب سے ذیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔