مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
03:30 PM, 1 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) اکتوبر میں مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔ اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کے دوران مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی۔ جولائی تا اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021ء مہنگائی 8.74 فیصد رہی۔ ایک ماہ میں چکن 17.91 اور سبزی 15.26 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو 12.17 فیصد، گندم 7.25 اور چائے 4.95 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک ماہ میں پیاز 12.70 فیصد اور چینی 7.72 فیصد سستی ہوئی۔ دال مونگ 6.14 فیصد، انڈے 5.94 اور مسالحہ جات 3.85 فیصد سستے ہوئے۔ ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 اور خوردنی تیل 40 فیصد مہنگا ہوا۔ چکن 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت 17، آٹا 12.97 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں ٹماٹر 48.52، دال مونگ 29، پیاز 28 اور آلو 19 فیصد سستا ہوا۔