'فیصل واوڈا نے عمران خان کے کہنے پر پریس کانفرنس کی'

12:18 PM, 1 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے عمران خان کے کہنے پر پریس کانفرنس کی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ فیصل واوڈا کو بغیر نوٹس پارٹی سے نکالنے کا ڈدامہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس میں جنازے ہی جنازے کی بات حکومت کو خوفزدہ کرنے کیلئے تھی تاکہ ہم ان کے مطالبات مان لیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ فساد مارچ سے عوام نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ ایک جگہ کہتے ہو چوکیدار کی تنخواہ بند کرنی ہے، دس منٹ بعد چوکیدار کے پاؤں پڑتے ہو اور کہتے ہو، خدا کے واسطے چوکیدار صاحب ہماری بات مان لو۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسے چاہیے کہ مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر قانون اور آئین کے تابع آکر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی بدتمیزی، بدتہذیبی پر معذرت کرے، پاکستان کو افراتفری اور انارکی کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے۔
مزیدخبریں