'پاکستان خلیجی ممالک کیساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے'

03:57 PM, 1 Nov, 2022

احمد علی
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلطنت عمان کے سفیر ڈاکٹر الشیخ محمد عمر احمد المرہون کی ملاقات ہوئی، آرمی چیف اور عمانی سفیر نے باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور سلطنت اومان کے تعلقات قریبی، گہرے اور گرم جوشی پر مبنی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک میں دفاع اور میری ٹائم سکورٹی میں تعاون کے فروغ کی بڑی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ شراکت داری ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے۔‘ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عمانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی۔ سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
مزیدخبریں