اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،انڈیکس 52 ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کرگیا

05:22 PM, 1 Nov, 2023

احمد علی
کراچی : کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز انڈیکس 52 ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کر گیا ہے۔ 100 انڈیکس میں 422 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس 52 ہزار 342 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 51 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 25 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 119 میں مندی ہوئی۔
مزیدخبریں