ورلڈکپ 2023:جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دیدی

09:35 PM, 1 Nov, 2023

احمد علی
ورلڈ کپ 2023 کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دیدی۔ مہاراشٹرا کرکٹ ایسوی ایشن اسٹیڈ یم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائےاور نیوزی لینڈ کو 458 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 36 ویں اوور میں 167 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے فلپس 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ول ینگ نے 33 جبکہ مچل نے 24 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مہاراج نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مارکویانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔گیرالڈ نے 2 جبکہ رباڈا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 358 رنز کا ہدف دیا تھا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے وینڈر ڈوسین نے 133 رنز بنائے جبکہ ڈی کوک 114 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہ ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہینرک کلاسن 15 اور مارکرم 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزیدخبریں