ویب ڈیسک: امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ جس میں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی امیدوار ہیں۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں امیدواروں کی جانب سے اب تک انتخابی مہم پر 16 ارب ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کو 82 ارب پتی شخصیات جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 52 ارب پتی شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔ امریکی تنظیم اوپن سیکرٹ کے اعدادوشمار کے مطابق کاملا ہیرس کی مہم کا 6 جبکہ ٹرمپ کی مہم کا 35 فیصد حصہ ارب پتی افراد کے عطیات سے آیا۔
دوسری جانب امریکی ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ریاست لاس اینجلس میں قبل از وقت ووٹنگ کے دوران بیورلی ہل سٹی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
کیلیفورنیا کے 10 لاکھ سے زائد بے گھر افراد اہمیت اختیار کر گئے۔ فٹ پاتھوں پر ڈیرے ڈالے افراد میں سے صرف 10 فیصد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔