اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

12:28 PM, 1 Nov, 2024

ویب ڈیسک: اعظم سواتی کے خلاف تحریک انصاف احتجاج سے متعلق متعدد کیسز، عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف تحریک انصاف احتجاج سے متعلق متعدد کیسز،پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو انسداددہشت گردی عدالت پہنچا دیا گیا۔ اعظم سواتی کو انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت پیش کیا گیا۔

پولیس نے اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے انسداددِہشتگردی عدالت پہنچایا۔ اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

اعظم سواتی کے خلاف ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر آ گئی۔

وکیل  نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کئے گئے پولیس ریکارڈ میں اس ایف آئی آر کا ذکر نہیں، اعظم سواتی 5 اکتوبر سے گرفتار ہیں پولیس کی جانب سے 12 کے قریب مقدمات درج کئے جا چکے۔

جج طاہر عباس سپرا  نے ریمارکس دیئے کہ ایک مقدمے میں آرڈر موجود نہیں تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج ہے۔

سہیل ایڈووکیٹ  نے کہا کہ یہ ایف آئی آر تو ریکارڈ پر تھی ہی نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی تفصیلات جمع کروائی اس میں اس کا ذکر نہیں۔

جج طاہر عباس سپرا  نے ریمارکس دیئے کہ آپ ریکارڈ دیکھ لیں ایف آئی آر بھی پڑھ لیں پھر ابھی اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔

سہیل ایڈووکیٹ  نے کہا کہ ہم ان کے خلاف توہین عدالت میں جائیں گے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 2 مقدمات کی تفصیل چھپائی گئی۔

جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر سے استفسار  کیا کہ گرفتاری کب ڈالی گئی؟۔

تفتیشی افسر  نے کہا کہ کل گرفتاری ڈالی ہے اعظم سواتی ایف آئی آر میں نامزد ملزم ہیں، اعظم سواتی  پر احتجاج کے لئے مالی معاونت کا الزام ہے ،5 اکتوبر  کو تھانہ مارگلہ میں  ایف آئی آر درج ہوئی ۔ 

وکیل اعظم سواتی  نے کہا کہ اعظم سواتی 5 اکتوبر کو گرفتار ہوئے 8 اکتوبر کو ہائی کورٹ سے مقدمات کی تفصیلات کے لیے رجوع کیا۔

تفتیشی افسر نے بیان  دیتے ہوئے کہا کہ تفصیلات کی محرر سے رپورٹ لی گئی محرر  نے آگاہ نہیں کیا محکمانہ کارروائی ہو گی۔

جج  طاہر عباس سپرا  نے ریمارکس دیئے کہ محکمانہ کارروائی آسان کام ہے ساتھ کہا ہو گا کہ ہونا کچھ نہیں،ایک جیسا الزام تھا سب میں ریمانڈ مانگا گیا 8 8 دن کا ریمانڈ ملا،آپ کو ریمانڈ نہیں چائیے؟۔

تفتیشی افسر  نے کہا کہ  شامل تفتیش کر لیا ہے جسمانی ریمانڈ نہیں چائیے۔

جج طاہر عباس سپرا  نے ریمارکس دیئے کہ  مالی معاونت کے الزام کی تفتیش میں بینک سٹیٹمنٹ چائیے ،باقیوں نے جسمانی ریمانڈ مانگا وہ نالائق ہیں یا آپ تفتیش ٹھیک نہیں کر رہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ   ریمانڈ لے لو یار میں کہہ رہا ہوں ملزم کو بھی اعتراض نہیں۔

عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اعظم سواتی کو تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں جوڈیشل کر دیا۔

اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز جوڈیشل کر دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دئیے گئے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کو کلعدم قرار دے دیا تھا۔

مزیدخبریں