ویب ڈیسک: گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات اور لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی نگرانی میں گھر میں گھسا اور واردات کی،والدین کے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
ایف آئی ار کے مطابق ملزم گھر سے 11 تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ نقد رقم لیکر فرار ہوگیا، گھر میں موجود بیٹی کے ساتھ ملزم نے زبردستی زیادتی کی۔
ایس ایچ او شاد باغ نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزم روحت عرف چٹا کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔