امریکی سفارت خانےکا3رکنی وفد اڈیالہ جیل کیوں پہنچا؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

02:49 PM, 1 Nov, 2024

ویب ڈیسک: امریکی سفارت خانہ کے تین رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی، امریکی سفارت خانہ کے وفد کو تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں امریکی سفارت خانہ کے تین رکنی وفد پہنچا جہاں انہیں تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔

وفد نے فارن ایکٹ میں گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی اور ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ دفتر میں کروائی گئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔

وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید اور ایلکس پلیڈو تک قونصلررسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

مزیدخبریں