دیوالی: بھارتی اور چینی افواج میں ایل اے سی پر مٹھائیوں کا تبادلہ

04:12 PM, 1 Nov, 2024

ویب ڈیسک: بھارت اور چین کے فوجیوں نے دیوالی کے موقع پر جمعرات (31 اکتوبر 2024) کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) سمیت کئی سرحدوں پر مٹھائیوں کو تبادلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، مشرقی لداخ میں ڈیمچوک اور دیپسانگ میں دو متنازع مقامات سے دونوں ملکوں کے افواج کے انخلاء کے ایک دن بعد یہ روایتی تہوار منایا گیا۔ اس معاہدہ سے چین اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ اب خبر ہے کہ ایل اے سی پر  مشترکہ گشت شروع ہو گیا ہے۔

فوج کے ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ’’ دیوالی کے موقع پر ایل اے سی کے ساتھ کئی سرحدوں پر ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا۔ مٹھائیوں کا یہ تبادلہ ایل اے سی امیت پانچ بارڈر پرسنل میٹنگ (بی پی ایس) مقامات پر ہوا۔‘‘

بھارتی فوجی ذرائع کے مطابق مقامی کمانڈروں کے درمیان رابطے جاری رہیں گے، جس سے سرحد پر کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ دیوالی کے موقع پر ہندوستان اور چین کے افواج کے درمیان لداخ میں ڈی بی او، کارا کورم پاس، ہاٹ اسپرنگس، کانگ لا اور چشول مولڈو میں مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔

بدھ (30 اکتوبر 2024) کو دونوں ملکوں کے افواج نے ڈیمچوک اور دیپسانگ میں پیچھے ہٹنے کا عمل مکمل کر لیا۔ جس سے ان متنازعہ مقامات پر گشت بحال کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یہ قدم سرحد پر امن و امان بحال کرنے کے حوالے سے اہم مانا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں