منکی پاکس کےپاکستان میں کتنےمریض؟ تفصیلات سامنےآگئیں

04:46 PM, 1 Nov, 2024

ویب ڈیسک: منکی پاکس کے کتنے مریض پاکستان میں ہیں؟ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت صحت  کا کہنا ہےکہ پاکستان میں منکی پاکس کے کل 16 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، منکی پاکس کے 16 کیسز میں سے 9 کیسز 2023 میں اور 2024 میں اب تک 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اسلام آباد میں منکی پاکس کے صرف 2 مریض سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں 138 بیڈوں پر مشتمل 13 ہسپتالوں کو منکی پاکس کے لیے مختص کیا گیا ہے،اسلام آباد میں منکی پاکس کے لیے پمز ہسپتال میں 20 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں