نان فائلرز کو بڑا جھٹکا، مختلف پابندیاں لگیں گی

06:15 PM, 1 Nov, 2024

ویب ڈیسک: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ گزر گئی، ایف آئی اے نے کمر کس لی، اب سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

تفصیلات کےمطابق 31اکتوبر تک گوشوارے جمع کروانےوالوں کی تعداد ساڑھے 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایف بی آر ذرائع کا کہناتھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے ٹیکس گوشواروں کی تعداد 85 فیصد تک بڑھ گئی ،جولائی 2023 سے ابتک 18 لاکھ 64 ہزار 567 نئے افراد فائلر بنے۔
جولائی 2024 کے بعد 6 لاکھ 2 ہزار 351 نئے افراد نے رجسٹریشن کروائی،تاحال ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والوں کی آمدن و اخراجات کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ، نان فائلرز کی کیٹگری ختم کرتے ہوئے مختلف قسم کی پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔
ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز پر ابتدائی طور پر 5مختلف پابندیاں لگائی جائیں گی،ابتدائی مرحلہ میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر پر پابندیاں عائد کی جائیں گی،کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں