بھارتی آل راؤنڈر جدیجہ نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

06:34 PM, 1 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  بھارتی باؤلرجڈیجہ نے وانکھیڑے گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں گلین فلپس کو بولڈ کرکے ٹیم انڈیا کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں   بھارتی باؤلر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے اس میچ میں جڈیجہ نے نیوزی لینڈ کے ول ینگ کو آؤٹ کر کے نصف سنچری کی شراکت داری توڑ دی تھی۔

ایک اوور میں دو وکٹیں لے کر جڈیجہ نے 312 وکٹیں لے کر ایک ساتھ دو  بھارتی باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ جڈیجہ نے ایشانت شرما اور ظہیر خان کو پیچھے چھوڑ دیا جن کے نام 311 وکٹیں ہیں۔ 

حالانکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب   بھارتی باؤلر انیل کمبلے  کو قراردیا گیا ہے، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کل 619 وکٹیں حاصل کیں اور وہ 600 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے واحد  بھارتی باؤلرہیں۔

دوسرے نمبر پر روی چندرن اشون ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچوں میں اب تک 533 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اگر اشون مزید 2-3 سال کرکٹ کھیلتے ہیں تو وہ یقینی طور پر کمبلے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ 

تیسرے نمبر پر کپل دیو ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 434 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ کپل دیو اب بھی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے  بھارتی فاسٹ باؤلر ہیں۔ ان کے بعد ہربھجن سنگھ کا نمبر آتا ہے جن کے نام 417 وکٹیں ہیں۔ اب پانچویں نمبر  پررویندر جڈیجہ آگئے ہیں۔

مزیدخبریں