(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف کو لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ نے نے ڈیرن گف کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آئندہ گلوبل سپر لیگ میں ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔
ڈیرن گف نے قلندرز میں شمولیت کے حوالے سے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے لاہور میں ان کے پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام کو سپورٹ کر چکا ہوں اور میں ٹیم کے ساتھ اس نئے کردار کو نبھانے کا بھی بیچینی سے منتظر ہوں۔
ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمین رانا نے ڈیرن گف کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈیرن کو بورڈ میں شامل کر کے بیحد خوش ہیں اور ان ہمیں پورا یقین ہے کہ ان کا تجربہ ہماری بنیاد کو بہت مضبوط کرے گا۔
ڈیرن گف 23 نومبر کو جنوبی امریکی ملک گیانا میں قلندرز اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ گلوبل سپر لیگ کا آغاز گیانا میں 26 نومبر سے ہوگا۔