خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے نجکاری کے عمل میں دلچسپی کا اظہار

08:14 PM, 1 Nov, 2024

  (ویب ڈیسک )   خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے  وزیر نجکاری عبدالعلیم خان  کو خط لکھ دیا دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر پی آئی اے میں دلچسپی  ظاہر کررہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ پی آئی اے وفاقی حکومت کے پاس رہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ   خیبرپختونخوا حکومت اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے تاکہ  پی آئی اے کو محفوظ رکھا جاسکے۔

خط میں  کہا گیا  ہے کہ اس عمل کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے،   قومی مفادات کا تحفظ ہو، اور ایئرلائن کی عظمت اور روایات برقرار رہیں۔

مزیدخبریں