ویب ڈیسک: سابق کرکٹر ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے ،ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی گورننگ بورڈ میں نامزدگی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی گورننگ بورڈ میں نامزدگی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گیا ہے، گورننگ بورڈ میں ظہیر عباس واحد کرکٹر ہیں ، وہ سٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے ۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ کیلئے سابق کرکٹر ظہیر عباس کو نامزد کیا ہے، وہ سٹیٹ بینک کے موجودہ ممبر کی جگہ لیں گے ، پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیاہے ۔
چئیرمین سمیت گورننگ بورڈ کے اراکین کی تعداد 13 ہوگئی ،گورننگ بورڈ میں ظہیر عباس واحد کرکٹر ہیں ۔