اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کو2ارب روپے کانقصان ہوا، خطے میں پٹرول کی قیمتوں میں پاکستان17ویں نمبرپر ہے، وزیراعظم عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں.
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیامیں پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں، کورونا کی صورتحال سے پاکستان بھی متاثرہوا، وزیراعظم عمران خان عوام پرپوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، شعبہ زراعت کوپچھلے 30سال میں نظراندازکیاگیا.
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ زرعی شعبےکی ترقی، پیداواری لاگت بڑھانےکےلیےاقدامات کررہےہیں، دنیا میں گھی کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا،اکتوبرمیں روز مرہ اشیا پربراہ راست سبسڈی دی جائےگی، 10سے12چیزوں پراسٹڈی کےبعدانتظامی طورپرکارروائی کر یں گے، پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے.
شوکت ترین نے کہا لوگ من مانی قیمتیں لے رہےہیں، ایف بی آر نے ٹیکس ہدف مقررہ ٹارگٹ سے زائد حاصل کیا، ہم نے پیٹرولیم لیوی کے لیے 600ارب روپے رکھے ہیں،پیٹرولیم لیوی ہم نے نہیں لگائی ، کسا ن کو فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے جائیں گے پورےملک کےہرگھرانے کو صحت کارڈ دیئے جائیں گے ، 30سال کی کوتاہیوں کی وجہ سے ہماراانحصار امپورٹ پر رہا، ہرخاندان کو اپنے گھرکےلیے15 سے20لاکھ روپےتک رقم دی جائے گی.